امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ کرنے پر فرنیچر کے تاجروں نے کراچی چیمبر سے مدد مانگ لی

پیر 22 اپریل 2024 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ کرنے پر فرنیچر کے تاجروں نے کراچی چیمبر سے مدد مانگ لی، تاجروں نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال سے اب فرنیچر مارکیٹیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں،منظور کالونی محمدی فرنیچر مارکیٹ میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے تاجر برادری کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے جس پر دکانداروں نے اپنا کاروبار بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے اس حوالے سے آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر وائیس چیئرمین رانا وحید نے کہا ہے کہ تھانہ بلوچ کالونی کاروباری برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکا ہے دکانداروں لوٹ مار کی واردات پر رپورٹ درج کرانے تھانے جاتے ہیں تو پولیس کا عملہ ان سے تعاون نہیں کرتا ہے اور ان کی رپورٹ درج نہیں کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جو رپورٹ درج کی جاتی ہے اس پر کسی قسم کی پیش رفت نظر نہیں آتی ہے ابھی تک کسی ڈاکو یا چور کو نہیں پکڑا گیا ہے رانا وحید نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے اور ڈی آئی جی سندھ سے مطالبہ کرے کہ جو تفتیشی افسر صرف تھانے میں بیٹھ کر زبانی جمع خرچ کرتے ہیں ایسے خراب کارکردگی والے تفتیشی افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کی جگہ قابل تفتیشی افسر تعینات کئے جائیں کراچی چیمبر اس مشکل حالات میں تاجروں کی آواز بنے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی معاشی صورتحال کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں دکاندار مجبور ہوکر اپنا کاروبار پنجاب میں منتقل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبہ پر عمل درآمد نہیں کیا جائے تو ہم احتجاج اپنا کاروبار بند کردیں گے۔

#

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی