میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بننے سے اقتصادی ڈپلومیسی کو تقویت ملے گی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 29 اپریل 2024 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی جانب سے سات سال کے وقفے کے بعد ن لیگ کی صدارت دوبارہ سنبھالنا ملکی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔

ان کے خلاف مقدمات کا وہی انجام ہوا ہے جوجھوٹے مقدمات کا ہوتا ہے اورانکی صدارت سے پارٹی کوذیادہ عوامی پزیرائی ملے گی اوراس میں نئی جان پڑجائے گی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی صدارت کی صورت میں مختلف معاملات پرن لیگ کے موقف میں زیادہ جان پڑجائے گی جس سے ملکی سیاست پرخوشگواراثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی ملک کے معاشی معاملات زیادہ تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہوجائیں گے اوردوست ممالک خاص طورپرسعودی عرب اورچین کے ساتھ قربت اورتعاون بڑھے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں مختلف معاملات پراتفاق رائے کی کمی محسوس کی جا رہی ہے جس سے عہدہ براہ ہونا میاں نواز شریف کے لئے ایک امتحان ہوگا۔ اس وقت معیشت مشکلات کا شکار ہے۔

مہنگائی بڑھ رہی ہے، بجلی گیس اورتیل کی قیمتوں نیغربت بڑھا دی ہے،عوامی بے چینی آسمان سے باتیں کررہی ہے اورسیاست بے یقینی کے دورسے گزررہی ہے۔ ان حالات میں میاں نوازشریف پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کوان مسائل سے نکالنے میں بھرپور کردارادا کریں۔ انھیں دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق اورسول ملٹری تعلقات کوبھی متوازن رکھنا ہوگا۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکوفوری طورپرنائب وزیراعظم مقررکردیا ہے جوخوش آئند ہے۔ وہ چوہدری پرویزالہی کے بعد دوسرے سیاستدان ہونگے جونائب وزیراعظم بنے ہیں۔ اسحاق ڈارمیاں نوازشریف کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں اوراقتصادی معاملات میں انکی قابلیت مسلم ہے جس کی وجہ سے انکی تعظیم کی جاتی ہے اور ان کے ڈپٹی پرائم منسٹر بننے سے اقتصادی ڈپلومیسی کو تقویت ملے گی جس سے ملک کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ کاروباری برادری کویقین ہے کہ اقتصادی معاملات میں انکی اہلیت سے بھرپوراستفادہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا