کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 300روپے کی کمی کرکے 19700 روپے کے بھاؤ پر بند کیا

ہفتہ 4 مئی 2024 20:09

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا کاروباری حجم بالکل کم کاٹن کے سیزن کا اختتام ہوگیا ہے جنرز کے پاس قلیل مقدار میں روئی کا اسٹاک موجود ہے ٹیکسٹائل ملز بھی نسبتا خاموش ہیں کیوں کے کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کا کوئی پرسان حال نہیں مارکیٹ میں زبردست سردبازاری ہے مالی بحران نا قابلے برداشت ہے حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بری طرح نذر انداز کرنے کی وجہ سے بحران شدید ہوتا جارہا ہے توانائی کی مد میں زبردست اضافہ اور بلند ترین شرح سود کی وجہ سے پیداواری لاگت میں زبردست اضافہ ہونے کے سبب صنعتیں چلانا مشکل ہوتے ہوتے اب تقریبا نا ممکن ہوتی جا رہی ہے آئندہ دنوں میں بحران مزید شدید ہونے کی کاروباری ذرائع پیش گوئی کررہے ہیں جس کے باعث اضطراب بڑھتا جا رہا ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کی شدید بحرانی کیفیت کی وجہ سے کئی ملز خریدی ہوئی روئی فروخت کر رہے ہیں لیکن خریداروں کا فقدان ہے پہلے سے ملز کا پاس روئی کا اسٹاک موجود ہے دوسری جانب کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کا اسٹاک بھرا پڑا ہوا ہے جس پر شرح سود میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے FCA نے آئندہ سیزن کے لئے کپاس کا پیداواری حدف ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کا مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ 19500 تا 20500 روپے ہے ۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 300روپے کی کمی کرکے 19700 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمیں نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں کاٹن کے بھاؤ میں مندی کا رجحان ہے نیو یارک کاٹن کے وعدے کا بھا ؤفی پانڈ 75 سے 78 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔

یو ایس ڈی اے کی ہفتہ وار فروخت 24-2023 کی روئی97,400 گانٹھوں کی ہوئی ویٹ نام نے 29,600، پاکستان نے 17,400 گانٹھیں ، چین نے 15,000 ، بھارت نے 71,000 اور بنگلادیش نے 6,300 گانٹھیں خریدی۔25-2024 کی فصل کی 34,400 گانٹھیں فروخت ہوئی ویٹ نام نے 9,200 ، ترکی نے 7,500 ، میکسیکو نے 5,400 ، پاکستان نے 4,400 اور ایکو ڈور نے 4,400 گانٹھیں خریدیں۔180,000 گانٹھیں کی برآمد ہوئیں۔چین نے 56,100 ، پاکستان نے 30,200 ، ترکی نے 25,400 ، ویٹ نام نے 16,100 اور میکسیکو نے 7,600 گانٹھیں بر آمد کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..