- Home
- Health
- Health News
- مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں نمایا ںکمی کے زیر اثر ..
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں نمایا ںکمی کے زیر اثر مقامی کاٹن کے بھاؤ میں بھی سست روی دیکھی گئی
ہفتہ 18 مئی 2024 23:26
(جاری ہے)
ملک کے بیشتر صنعت کار بشمول خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشکلات دور کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے اشتہارات اور ملاقاتوں میں گزارشات کی جاتی ہیں کہ خصوصی طور پر علاقائی ممالک کے مطابق توانائی اور شرح سود فراہم کیا جائے اور FBR کے پاس اربوں روپے کی رقم ریفنڈ کی مد میں پھنسی ہوئی ہیں اس کی ادائیگی کی جائے جمعرات کے روز پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اشتہارات کے زریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ level play دیا جائے لیکن حکومت کے متعلقہ ذرائع کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ان مطالبات اور اپیلوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
نتیجتا صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں بے بے کاری و بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ دنوں اپٹما کے ایک وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاور سیکٹر کے وزیروں سے ملاقات کی جس میں خصوصی طور پر صنعتوں پر عائد ہو شربا توانائی کا بوج کم کرنے کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں توانائی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی روایت کے مطابق یقین دھانی کرائی گئی۔ عرصے سے دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی مسائل کے متعلق متعلقہ وزیروں مشیروں اور وزیراعظم وزیرخزانہ وغیرہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کی جاتی ہیں اس میں یقین دھانی کروا کر ٹال دیا جاتا ہے ٹھوس پالیسی نہیں بنائی جاتی ہے یہ یقین دھائی کروا کر ٹال مٹول کرنے والہ فضول کلچر ختم ہونا چاھئے اور مثبت عمل درآمد کرنا چاہئے۔ ملک میں جون سے 25-2024 کی سیزن جزوعی طور شروع ہوجائے گی فی الحال ذریں سندھ کے کئی علاقوں سے پھٹی کی جزوی آمد شروع ہوگئی ہے عید الاضحی سے قبل سندھ میں کچھ جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چلے گی عید الضحی کے بعد کاروبار میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ بدھ کے روز ملتان میں P C G A اور P C B A کے جنرز اور کاٹن بروکرز کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں جننگ ٹیکسٹائل کاٹن بروکرز کو کاروباری مشکلات کے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 19700 روپے کے بھا ؤپر بند مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھا دیکھا گیا نیویارک کاٹن کے جولائی وعدے کا بھاؤ 75.85 امریکن سینٹ پر بند ہوا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 1 لاکھ 56 ہزار 500 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔#Browse Latest Health News in Urdu
صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..
امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب
سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..
شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..
ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا