تاجر برادری کی سہولت کیلئے ایف بی آر کو ٹھوس اور قابل عمل بجٹ تجاویز بھیجیں گے، وفاقی ٹیکس محتسب

پیر 20 مئی 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ محتسب سیکرٹریٹ تاجر برادری کی سہولت کے لیے ایف بی آر کو ٹھوس اور قابل عمل بجٹ تجاویز بھیجے گا تاکہ انہیں آئندہ بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔پیر کو یہاں اعلی سطح کی سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مختلف چیمبرز کے صدور،ٹیکس بار ایسوسی ایشنز،ٹریڈ باڈیز،اپٹما اور دیگر ممبران سے بجٹ تجاویز طلب کیں۔

صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ سیلز ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کو سہولت فراہم کی جائے اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سولر انڈسٹری پر مزید غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لیے تمام شعبوں میں سولرائزیشن کو فروغ دینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

ملک منظور احمد،رحمان عزیز چن،میاں وقار احمد اور صوبے بھر کے متعدد تاجر رہنمائوں نے زوم لنک کے ذریعے اپنی تجاویز پیش کیں اور نتائج پر مبنی معاشی اصلاحات متعارف کرانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔حزیمہ بخاری نے بزنس ویمن کی نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خواتین کو مرکزی دھارے کی صنعتوں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ہم کاروباری برادری کی حقیقی شکایات کو اولین ترجیح پر دور کرنے اور خاص طور پر ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایف ٹی او ایڈوائزرز نے پریشانی کا شکار ہزاروں ٹیکس دہندگان کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے تمام مشیروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک دو دن میں اجلاس میں پیش کی گئی بجٹ تجاویز کی سمری تیار کریں تاکہ وہ فوری طور پر ایف بی آر کو بجھوائی جا سکیں۔اس موقع پر مشیر ہ عدیلہ رحمان،خالد جاوید،ڈاکٹر وقار چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار