پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ، پولینڈ سفیر

بدھ 22 مئی 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پولینڈ کے سفیر میسیئج پیسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم920 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے،پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی بدولت 800 ملین ڈالر کی اشیاء برآمد کیں ،پولینڈ کی مارکیٹ تک پاکستانی اشیاء کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے جبکہ گزشتہ سال پولینڈ کی پاکستان کے لیے برآمدات 128 ملین ڈالر رہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم دستیاب مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے اور پولینڈ کے کاروباری افراد کی پاکستان میں دستیاب تجارتی مواقع حوالے سے بھی رہنمائی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پولینڈ کے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کراچی میں پولینڈ کے اعزازی قونصل جنرل مرزا عمیر بیگ، کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر احمد باری، سابق صدر مجید عزیز، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی فاروق افضل سمیت منیجنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔پولینڈ کے سفیر نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی معیشت آج 1.4 ٹریلین ڈالر حجم کے ساتھ دنیا میں 21 ویں نمبر پر ہے اور یورپی یونین کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے ،ہم یورپی یونین میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت رہے ہیں اور 1990 کے بعد سے پولینڈ کی معیشت نے900 فیصد اضافہ کیا ہے۔اس سال پولینڈ کی درآمدات اور برآمدات تقریباً 700 ارب ڈالر رہیں۔قبل ازیں صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے پولینڈ کے تجارتی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے سفارتی و دوستانہ تعلقات کے باوجود یہ صلاحیت بڑی حد تک غیر استعمال شدہ ہے لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے فوائد سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے تجارتی، سرمایہ کاری، اقتصادی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی مضبوط ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں دھاگے کی پیداوار، کپڑا سازی اور گارمنٹس کی پیداوار شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے خصوصی اقتصادی زونز کو فروغ دے کر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ اور ریگولیٹری عمل کو منظم کرنے جیسی مراعات پیشکش کر کے پولینڈ کی سرمایہ کاری کو بھی راغب کر سکتا ہے۔پولینڈ کی فرمز ٹیکسٹائل، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں مواقع تلاش کر سکتی ہیں جبکہ مشینری، بجلی، فیرس میٹلز، موٹر وہیکلز، پلاسٹک، پیپر مصنوعات، کیمیکلز، پراسیسڈ فوڈ، بیوٹی پراڈکٹس اور تیل کے بیجوں میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار