پاکستان سے پیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی

بھارتی پیازکی ایکسپورٹ پر پابندی سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی

ہفتہ 25 مئی 2024 14:31

پاکستان سے پیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) پاکستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بارپیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ رواں برس کے اختتام تک مذکورہ ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پھل اور سبزیوں سمیت کسی بھی مصنوعات کی برآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق جولائی2023 سے اپریل 2024تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ قبل ازیں ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو 210 ملین ڈالر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انشااللہ رواں برس کے اختتام تک پیاز کی ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی ہیں اوراب پاکستانی پیاز کو مشرق بعید، مشرق وسطی سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سرفہرست سٹورز میں بھی آج پاکستانی پیاز فروخت کیلئے موجود ہے۔ حکومت کو پیاز کی لائف بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آنیوالے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ترقی پا سکتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ