عالمی اداروں اوردوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔زاہد حسین

ہفتہ 25 مئی 2024 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے پاکستان میں دس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ یواے ای کے صدر نے یہ یقین دہانی وزیراعظم شہبازشریف سے ایک خصوصی ملا قات کے دوران کی۔

عالمی اداروں اوردوست ممالک کا پاکستان پراعتماد بحال ہورہا ہے جس سے جلد ہی ملکی صورتحال میں خوشگوارتبدیلی کا امکان ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پرراؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کے بعد دبئی میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کے پیشہ ورانہ ماہرین سے ملاقات کی اورابوظبی فنڈ فارڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے دوست ملک کے صدرسے ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اوردفاعی شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اورمالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پرعملدرآمد کویقینی بنانے کیعزم کا بھی اظہار کیا۔

ان ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرتجارت جام کمال خان، وزیردفاع خواجہ محمد آصف اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے جنھوں نے مختلف حکام سے نتیجہ خیزتبادلہ خیال کیا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ اورتعاون پرمبنی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے کوشاں ہیں جس کی بزنس کمیونٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کا امیج بہتربنانے اورسرمایہ کاری ملک میں لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے وہ ممالک جوسابقہ حکومت کی غیرذمہ داری کی وجہ سے ناراض ہوگئے تھے اب دوبارہ پاکستان کے قریب آگئے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں۔

ہماری آبادی کی 60 فیصد اکثریت کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں تاہم انھیں روزگارکی تلاش میں مسائل کا سامنا ہے نئی سرمایہ کاری ہونے سے ملازمتوں کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ نوجوانوں کو بڑی تعداد میں آئی ٹی کی تربیت دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے اور تربیت یافتہ افرادی قوت کو بیرون ملک روزگار کے حصول کے لیے بھیجنے کے مواقع پیدا کیے جائیں تو ملک میں تیزی سے خوشحالی آ سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کو بڑی تعداد میں آئی ٹی کی تربیت اور دیگر ہنر سکھانے کے اداروں کا جال بچھانا ہوگا۔ #

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ