بحرینی پارلیمنٹ کا حمد بن جاسم پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ

حمد بن جاسم نے بحرین کے خلاف سازش کی اور دہشتگرد سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں،بحرینی پارلیمنٹ کا علامیہ

جمعرات 17 اگست 2017 13:56

بحرینی پارلیمنٹ کا حمد بن جاسم پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) بحرینی پارلیمنٹ نے قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم اور ممنوعہ انجمن الوفاق کے سابق سیکریٹری جنرل علی سلمان پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمد بن جاسم نے بحرین کے خلاف سازش کی اور دہشتگرد سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق دہشتگردی کی سرپرستی کے ثبوت مل جانے پر دونوں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بحرینی پارلیمنٹ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ علی سلمان نے اجنبی ریاست کیلئے جا سوسی کرکے ملک سے غداری کی ہے۔ پارلیمنٹ نے قطری نظام ِحکومت کے اہم ستون حمد بن جاسم کی گرفتاری کا مطالبہ یہ کہہ کر کیا کہ انہوں نے بحرین کے خلاف سازش کی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ انہیں فوجداری کی عالمی عدالت میں جنگی مجرم کے طور پر پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں