گلف ایئر کی پرواز میں ایمرجنسی

فلائیٹ کا رخ واپس بحرین کی جانب موڑنا پڑگیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 3 اکتوبر 2023 17:56

گلف ایئر کی پرواز میں ایمرجنسی
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اکتوبر 2023ء ) بحرین سے جدہ جانے والی گلف ایئر کی پرواز میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد فلائیٹ نے واپسی کا سفر شروع کردیا۔ ہوابازی سے متعلق ویب سائٹ ایوی ایشن سورسز نیوز کے مطابق ایئربس A320-200 کے ذریعے آپریٹ ہونے والی گلف ایئر کی پرواز GF183 نے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ (BAH) سے جدہ (JED) کے درمیان شیڈول کے تحت اڑان بھری تاہم روانگی کے فوراً بعد اس میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا اور پرواز نے بحرین ایئرپورٹ کی جانب واپسی کے سفر کا آغاز کردیا، یہ فلائیٹ 32 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہی تھی اور جدہ کے لیے آؤٹ باؤنڈ ٹریک پر قائم تھی جب اس نے ٹرن اراؤنڈ شروع کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ آج کی پرواز کرنے والا ہوائی جہاز ایک ایئربس A320-200 رجسٹرڈ A9C-AD ہے جو ایک 14 سال پرانا تنگ باڈی والا طیارہ ہے جس کی ملکیت گلف ایئر ہی کے پاس ہے جو بحرین کی قومی پرچم بردار فضائی کمپنی اور خلیجی خطے کی سب سے قدیم ایئر لائن ہے، اس کی بنیاد 1950ء میں رکھی گئی تھی اور اس نے 1951ء میں طے شدہ پروازیں چلانا شروع کی تھیں، اس وقت گلف ایئر کے پاس 35 طیاروں پر مشتمل بیڑا ہے، جن میں ایئر بس A320neo، ایئربس A321neo، ایئربس A330-200 اور بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل بحرین کی قومی ایئرلائن کی پرواز کے دوران عملے کے رکن کو دل کا دورہ پڑںے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی، بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ کے لیے اس کی پرواز نمبر GF19 کے عملے کے ایک رکن کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس کا رخ لینڈنگ کے لیے عراق کے اربیل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئرلائن نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے عملے کے رکن کی اربیل میں موت واقع ہوئی، قومی کیریئر عملے کے ممبر کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور تصدیق کرتا ہے کہ پرواز پیرس کے لیے شیڈول کے تحت دوبارہ شروع ہوئی، تاہم گلف ایئر یقین دہانی کراتی ہے کہ اس کے مسافروں اور عملے کی حفاظت اس کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور متاثرہ پرواز کے مسافروں کے صبر اور اس معاملے میں عملے کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں