سعودی خاتون کار حادثے میں جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 6 اکتوبر 2017 15:41

سعودی خاتون کار حادثے میں جاں بحق
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جدہ میں ریڈ سمندر پر ایک سعودی خاتون حادثے میں جاں بحق ہو گئی ۔ خاتون سمندر کے کنارے گاڑی چلانا سیکھ رہی تھی۔ خاتون جب گاڑی چلانا سیکھ رہی تھی تو اسکا شوہر اسکے ساتھ ہی برابر والی سیٹ پر بیٹھا تھا جب اسنے گاڑی ال منار میں کنکریٹ کے پتھر کے ساتھ دے ماری۔ ٹکر کے نتیجے میں عورت جاں بحق ہو گئی اور شوہر کو شدید چوٹیں آئیں۔

شوہر کو فورا فریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ شوہر نے بعد میں تحقیقات کر دوران بتایا کہ گاڑی اسکے نام پر ہے اور وہ اپنی بیوی کو گاڑی چلانا سیکھا رہا تھا۔ اس سے پہلے بھی ایک خاتون گاڑی چلانے میں زخمی ہوئی تھی ۔ پولیس نے عوام کو خبردار کر دیا ہے کہ عورتوں کو گاڑی چلانے کا شاہی فرمان بے شک جاری کر دیا گیا ہے لیکن اسکا نفاذ اگلے سال جون میں ہو گا ۔ اس لیے ابھی اگر خواتین تربیت حاصل کیے بغیر گاڑی چلانے کی کوشش کر رہیں ہیں تو یہ انکے لیے غلط ہو گا۔ اور انہیں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں