کویت میں فریج میں سے ملازمہ کی لاش برآمد

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 9 فروری 2018 13:43

کویت میں فریج میں سے ملازمہ کی لاش برآمد
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق کویت میں ایک فلپائنی ملازمہ کی لاش فریج میں سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں سے ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی وہ نومبر 2016 سے بند پڑا تھا ۔ اس اپارٹمنٹ میں لبنانی آدمی اپنی شامی بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔ یہ دونوں میاں بیوی نومبر 2016 میں کویت چھوڑ کر چلے گئے تھے اور تب سے یہ اپارٹمنٹ بند پڑا تھا۔

(جاری ہے)

لاش اس وقت برآمد ہوئی جب اپارٹمنٹ کے مالک نے مکان کو دوبارہ کرائے پر دینا چاہا اور اپارٹمنٹ کی تلاشی اور حفاظتی اقدامات کو دیکھنے کے لیے عدالت نے پولیس کو اپارٹمنٹ کی تلاش لینے کے لیے کہا۔ جمعرات کے روز تلاشی کے دوران لاش برآمد ہونے پر کویت کی وزارت داخلہ نے اس منجمد لاش کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر لبنانی شہری پولیس کو پہلے سے ہی 14 کیسز میں مطلوب تھا۔

یہ لبنانی شہری ہی اس فلپائنی ملازمہ کا سپانسر تھا اور اسنے ملازمہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جب لبنانی کی بیوی نومبر میں دو دن پہلے ہی کویت چھوڑ کر گئی تھی ۔ پولیس نے اس لبنانی کی تحقیقات کو حکم جاری کر دیا ہے اور اسکے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں