مسلمان ممالک کے اہم اجلاس کی میزبانی بحرین کو مل گئی

مسلمان علماء کرام کے انتہائی اہم ارکان پر مشتمل ’مسلم کونسل آف ایلڈرز‘ کے مشرق و مغرب کے درمیان ڈائیلاگ کا آئندہ اجلاس بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقد کیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 2 دسمبر 2021 15:21

مسلمان ممالک کے اہم اجلاس کی میزبانی بحرین کو مل گئی
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 دسمبر 2021ء ) مسلمان ممالک کے اہم اجلاس کی میزبانی بحرین کو مل گئی ، مسلمان علماء کے انتہائی اہم ارکان پر مشتمل ’مسلم کونسل آف ایلڈرز‘ کے مشرق و مغرب کے ڈائیلاگ کا آئندہ اجلاس بحرین میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق مسلم کونسل کے آئندہ باقاعدہ اجلاس کا انعقاد بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کیا جائے گا جہاں مشرق و مغرب میں انسانی بھائی چارے پر ڈائیلاگ 2022ء کانفرنس ہوگی ۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز 13 جولائی 2014 کو مسلم معاشروں میں امن کی ثقافت پھیلانے، تشدد اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے بنائی گئی ، اس کا قیام نفرت انگیز خیالات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی انہاتئی اہمیت کا حامل ہے ، یہ ایک آزاد بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا صدر دفتر یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقع ہے ، اس کونسل کا مقصد امن‘ بات چیت اور رواداری کو فروغ دینا ہے ، مسلم کونسل کے سربراہ الازہر کےامام اعلی شیخ احمد الطیب ہیں جب کہ کونسل کی رکنیت میں مسلم علماء کے انتہائی اہم ارکان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ الازہر کے امام شیخ احمد الطیب نے ڈائیلاگ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور بحرینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈائیلاگ کا مقصد اسلامی ممالک میں مذہبی اور ثقافتی اداروں اور مغربی سوسائٹی میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ، جس کا بنیادی مقصد مشترکہ اقدار کی بنیاد پر بقائے باہمی کا فروغ ہے۔ دوسری جانب بحرین کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے چیئرمین اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شیخ عبدالرحمن بن محمد بن راشد آل خلیفہ نے اجلاس کی میزبانی اور مکالمے کے نئے ایڈیشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں