سعودی سرمایہ کاروں کو اغوا کرنیوالا مصری گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 4 اکتوبر 2017 16:32

سعودی سرمایہ کاروں کو اغوا کرنیوالا مصری گروہ گرفتار
قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2017ء)   مصری پولیس نے 2016ءکے موسم گرما کے دوران سعودی سرمایہ کار کے اغوا کے جرم میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی  ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے سعودی سرمایہ کار کو التل الکبیر میں زرعی فارم سے نکلتے وقت اغوا کیا تھا جبکہ ایک اور سرمایہ کار کو القنطرہ میں گھر سے نکلتے وقت اور مقامی تاجر کو الصالحیہ سے اغوا کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ مصری پولیس نے اغوا کی وارداتو ں میں ملوث پورے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں