بھارت میں آن لائن کلاس چھوٹنے پر طالبہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

بھارتی ریاست کیرالہ میں ٹی وی اور اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاس چھوٹنے پر نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ نے خود کو آگ لگا لی، ساتھی طلباء کا حکومت کے خلاف احتجاج

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 2 جون 2020 21:27

بھارت میں آن لائن کلاس چھوٹنے پر طالبہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تزہ ترین۔ 02جون2020ء) آن لائن کلاس چھوٹنے پر طالبہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی، بھارتی ریاست کیرالہ میں ٹی وی اور اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاس چھوٹنے پر نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ نے خود کو آگ لگا لی۔ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ دنیا بھر کی حکومتوں نے تعلیمی ادارے بعد ہونے کے دوران طلباء کا تعلیمی نقصان بچانے کیلئے آن لائن کلاسز شروع کر رکھی ہیں۔ طلباء گھروں میں رہتے ہوئے سمارٹ فون یا کمپنیوٹر پر آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بہت سے طلباء غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر سمارٹ فون نہ لے پانے کے باعث تعلیمی نقصان کا بھی شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اب بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی ریاست کیرالہ کے مالا پورم ضلع میں ٹی وی اور اسمارٹ فون نہ ہونے کے سبب آن لائن کلاس چھوٹنے پر نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی ہے۔ 14 سالہ دیویکا بالا کرشنن کی لاش پڑوس میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی، وہ سہ پہر ساڑھے تین بچے سے لاپتا تھی، لڑکی کے کمرے سے ایک پرچی بھی ملی جس میں لکھا تھا ''میں جارہی ہوں''۔

دیویکا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اجرأت پر ملازم ہیں اور صحت خراب ہونے کی وجہ سے کچھ عرصے سے کام پر نہیں جارہے تھے۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی آن لائن کلاس چھوٹنے کی وجہ سے کافی افسردہ تھی، وہ ہمیں ٹیلی ویژن کی مرمت کے لیے کہہ رہی تھی تاکہ وہ آن لائن کلاس میں جاسکے لیکن ہمارے پاس ٹی وی کی مرمت کے لیے رقم نہیں تھی اور نہ ہی ہمارے پاس اسمارٹ فون ہے۔ طالبہ کے خودکشی کرنے کے بعد بھارت میں طلباء حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کہ طلباء کو آن لائن کلاس کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں