بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا حملہ، مسلمانوں کی 250 دکانیں بند کروا دیں

اتوار 7 اپریل 2019 19:15

بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا حملہ، مسلمانوں کی 250 دکانیں بند کروا دیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2019ء) بھارت میں نریندرمودی نے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی، میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گڑگاں میں ہندوسینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر حملہ، ڈھائی سو افراد کا کاروبار بند کرا دیا، علاقے میں شدید کشیدگی کے باوجود انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم عروج پر پہنچ گیا، نئی دہلی کے قریب شہر گڑگاں میں ہندو سینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرا دیں، انتہا پسندوں کے سامنیانتظامیہ بے بس نظر آئی، تنظیم کے لیڈر نے ڈھٹائی سے اپنی کارروائی کو تسلیم بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے 250 سے زیادہ دکانیں بند کرائیں۔ تنظیم کے لیڈر کا کہنا ہے ایسا وہ ہر سال ہندو میلے نورتی کے موقع پر کرتے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں