بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ؛ امریکی گلوکارہ ریحانا کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا گیا

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ریحانا پر الزام لگایا کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 5 فروری 2021 00:35

بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ؛ امریکی گلوکارہ ریحانا کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 05 فروری2021ء) امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں کسانوں کے حق میں تویٹ کیا تو سوشل میڈیا پر بھونچال سا آگیا، بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے کے بعد امریکی گلوکارہ ریانا پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی صارفین نے ریانا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

اس سے پہلے ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانا نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے بھکت انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے اور گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں ، الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے ، کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاموش تھی لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریحانا کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا ، تاہم مودی کے حامیوں اور انتہا پسندوں کو گلوکارہ ریحانہ کا کسانوں کے حق میں آواز اٹھانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔

(جاری ہے)


بھارتی ٹوئٹر صارفین نے ریحانا سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں ، جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے ریانا بھارتی اور پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں ، بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں ، یہاں تک کہ گلوکارہ ریانا کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگا دیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔


ایک بھارتی صارف کو ریانا کا کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنا بالکل پسند نہ آیا وہ اور کچھ تو کر نہیں سکتا تھا تو اس نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟۔

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں