ماموں نے ہولی کے دوران ریپ کیا، بھارت میں لڑکی کا الزام

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

ماموں نے ہولی کے دوران ریپ کیا، بھارت میں لڑکی کا الزام
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) بھارت میں ایک لڑکی نے اپنے ماموں پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ماموں نے ہولی کے دوران اس کا ریپ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کولکتہ کے نواحی علاقے پتولی میں پیش آیا۔لڑکی اپنی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کندو کے محلے میں ہولی کا تہوار منانے کیلئے آئی تھی تاہم تہوار منانے کے بعد ملزم نے اسے اپنے گھر چلنے کی پیشکش کی تاکہ وہ رنگوں میں اٹی اپنی حالت کو سدھار سکے۔

پولیس حکام کے مطابق گھر پہنچنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کے نانا اور نانی کے پاس چھوڑ گیا۔ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اویجیت کندو نامی شخص کے گھر پر پیش آیا جس کے حوالے سے متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نے جمعے کو شام میں تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 24 سالہ ملزم کندو ریاست مغربی بنگال کے ضلع ساؤتھ 24 پرگاناس فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کندو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بھارتی قانون کے تحت ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفتیشی افسر کے مطابق جتنا جلدی ممکن ہوسکا لڑکی کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا جائیگا جبکہ پولیس نے لڑکی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے کاؤنسلر کی مدد بھی طلب کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم ایک ڈپارٹمینٹل اسٹور میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا تاہم ایک حادثے کے بعد اس کی ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ بے روز گار تھا۔

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں