کرونا وائرس: بھارت میں چار ماہ بعد ریکارڈ یومیہ کیس ریکار ڈ ، 197 افرا د ہلاک بھی ہو گئے

اتوار 21 مارچ 2021 17:40

کرونا وائرس: بھارت میں چار ماہ بعد ریکارڈ یومیہ کیس ریکار ڈ ، 197 افرا د ہلاک بھی ہو گئے
گ*نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2021ء) بھارت میں تقریباً چار ماہ بعد کرونا وائرس کے ریکارڈ 43 ہزار 846 یومیہ کیس سامنے آے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب، مہاراشٹر، مدھیا پردیش اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں کیسز کے تیزی سے بڑھنے کے باعث ان ریاستوں کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کی بندش اور اجتماعات پر پابندیاں لگانے پر غور ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں اتوار کو سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق 197 افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک بھی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق ریاست مہاراشٹر، پنجاب، کیرالہ، کرناٹک اور گجرات میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صرف مہاراشٹر میں 27 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ کے لگ بھگ کیس جب کہ ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں