- Home
- International
- News
- سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،افغانستان ..
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،افغانستان کے سپیکر ،چین کی اسٹینٹدنگ کمیٹی کے وائس چیر مین اور روسی پارلیمنٹ کے چیئرمین سے ملاقاتیں
امن اور ترقی کی خاطر پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہے ، عوامی اور پارلیمانی رابطے وقت کی اہم ضرورت ہیں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اتوار 9 دسمبر 2018 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے کشمیر کی حمایت میں دیئے گئے حالیہ بیان پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کرنے کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
مسئلہ کشمیر عرصہ دراز سے غیر تصفیہ ہے جسے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا ایک اہم برادر اسلامی ملک تصور کرتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دیرپا ہیں دونوں جانب سے حکومتیں بدلنے کے باوجود ان کے تعلقات میں کمی نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک صدیوںکی تاریخ اور روایات سے جڑ ے ہوئے ہیں ۔انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت ،توانائی اور سیکورٹی کے شعبوں میں ایک دوسر ے سے تعاون کرنے پر زور دیا ۔ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے وولسی جرگہ کے سپیکر عبدالروف ابراہیمی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقو یت دینا چاہتی ہیں ۔دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے کئی اعتبار سے جڑے ہوئے ہیں اور یہی تعلق ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا بھائی وال بنا تا ہیں ۔انہوں نے دونوں ممالک کے پارلیمان کے اراکین کے درمیان رابطوںکو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بہتر ہو گی بلکہ بہت سی غلط فہمیاں بھی دور کی جا سکیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ایک خوشحال اور پر امن ملک دیکھنا چاہتا ہے جس سے پاکستان میں بھی مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔وولسی جرگہ کے سپیکر عبدالروف ابراہیمی نے کہا کہ دہشت گردی ہماری مشترکہ دشمن ہے ، امن کی خاطر ہم نے اس کو جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔انہو ں نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کی بدولت خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر بھی زور دیا ۔چینی وائس چیرمین سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چین پاکستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے اور ہمیں چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ۔یہ دوستی نہ صرف حکومتوں کے درمیان ہے بلکہ یہ دونوں جانب عوام کے دلوںمیں بھی رچی بسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو لے کر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ،صوبائی اور لوکل حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور سب اس منصوبے کو جلداز جلد مکمل کرنے کے خواہاں ہیں ۔چین کے وائس چیرمین چن ژو نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف مردانہ وار دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے بلکہ انہوں نے معاشی ترقی میں بھی کوئی کمی اٹھا نہیںرکھی ۔انہوں نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سر اہا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں سر مایہ کاری بڑھے گی جس سے عوام اور حکومت خوشحال ہونگے ۔روسی پارلیمنٹ کے چیرمین Mr. Vyacheslav V.Volodin سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقو یت دیتے ہوئے تجارت ،دفاع اور سپیس ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کرنے کا خواہاں ہیں ۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت کے لیے روس کے تعاون کرنے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اس حوالے سے ایک مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔روسی چیرمین نے دونوں ملکو ںکو قریب لانے کے لیے عوامی اور پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارت بڑھائی جا سکتی ہیں بلکہ ایک دوسر ے کے تجربات سے استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملاعبدالغنی کی سربراہی میں طالبان وفدکی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
ٹوئٹر نے ایرانی سپریم لیڈر کی برطانوی و امریکی ویکسین کیخلاف کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی
ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان
ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی کو تہران میں قتل کردیا گیا
ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک
ایران میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان
ایران کا عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان
ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی
پاسداران انقلاب ایران کے داعشی ہیں، تہران میں عوام کی نعرے بازی
ایران نے یوکرین کا مسافر طیارہ میزائل مار کر تباہ کیا، تصدیق کر دی گئی
ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو میدان جنگ بنا دیں گے،جواد ظریف
امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے، ایران کا اعلان
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری