کویت میں والدین کے لیے شاندار خبر سُنا دی گئی

حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 26 فروری 2019 14:40

کویت میں والدین کے لیے شاندار خبر سُنا دی گئی
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2019ء ) کویتی حکومت نے نجی سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو بڑی خوش خبری سُنا دی ہے۔ کویتی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر حامد العازمی نے بتایا کہ گزشتہ سال حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا تھا۔ جس کا والدین کی جانب سے بہت خیر مقدم کیا گیا تھا۔ اس بار بھی والدین کے لیے شاندار خبر یہ ہے کہ کویتی کابینہ کی جانب سے تعلیمی سال 2019-2020ء کے دوران بھی فیسوں کی شرح بھی وہی رہیں گی، جو گزشتہ سال تھیں۔

کوئی بھی پرائیویٹ اسکول فیسوں میں اضافے کا مجاز نہیں ہے۔ جب تک کابینہ کی جانب سے کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا جاتا، اُس وقت تک پُرانا فیس سٹرکچر ہی نافذ العمل رہے گا۔ اگر کسی پرائیویٹ سکول نے اپنی جانب سے فیسوں میں اضافہ کرنے کی کوشش تو اُس کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی جو سکول کی بندش کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کویتی والدین نے حکومت کے اس فیصلے کو عوامی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز مافیا کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

جو والدین سے منہ مانگی فیس وصول کر کے اُن کی مالی اور ذہنی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں مؤثر انداز سے ریگولیٹ کیا جانا خوش آئند ہے۔ نجی سکولز کے مالکان گزشتہ کئی سالوں سے بے حساب فیس وصول کر رہے تھے، اگر ایک دو سال وہ فیسیں نہیں بڑھائیں گے تب بھی اُن کو حاصل ہونے والے بے پناہ ناجائز منافع میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔حکومت کو پرائیویٹ سکولز پر مزید کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں