کویت میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق

مملکت میں کورونا سے متاثرین کی گنتی 6,567 ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 8 مئی 2020 12:36

کویت میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2020ء) خلیجی ریاست کویت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 278 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی گنتی 6,567 ہو گئی ہے۔تمام کے تمام نئے کیسزمملکت میں پہلے سے موجود کورونا مریضوں سے میل جول کے باعث اس موذی وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ نئے مریضوں سے رابطے میں رہنے والے سینکڑوں افراد کے بھی ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

کویت کے وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے بتایا کہ مملکت میں کورونا کے مزید 162 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، جس کے بعد کورونا سے شفا پانے والوں کی گنتی 2,381 ہو گئی ہے۔ اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی گنتی 2,745 ہے جن میں سے 70 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج ہیں جن میں سے 36 کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

مملکت میں کورونا کے باعث مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ان تازہ اموات کے بعد مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی گنتی 44ہو گئی ہے۔اس وقت مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 91 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں سے 43 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈاکٹر باسل الصباح کے مطابق گز شتہ چند دِنوں میں کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی وجہ کورونا کے ٹیسٹوں کے عمل میں تیزی لانا ہے۔

اب تک مُلک بھر میں ایک لاکھ 90ہزار سے زائد افرادکے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کویت میں 24 فروری کو کورونا کے ابتدائی کیسز سامنے آئے تھے۔ یہ تین مریض تھے جو ایران سے سفر کر کے واپس آئے تھے، جن کے ملک واپسی پر لیے گئے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد کے درجنوں مریض بھی وہی تھے جو ایران سے ہی کویت لوٹے تھے۔ گذشتہ سوموار کو حکومت نے کرفیو کے دورانیے میں مزید پانچ گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے اور جمعہ یکم رمضان سے 16 گھنٹے کے اس کرفیو پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ریستوران، کیفے ،تمام بڑے تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز اور بازار بند ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں تمام تفریحی مقامات، کلب اور سیلون بند ہیں اور ان میں خواتین اور بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں