کویت نے کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دی

کورونا وباء کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کمرشل وزٹ ویزا پر کویت آنے والے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنا بند کر دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 24 نومبر 2021 11:49

کویت نے کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 نومبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت نے کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی کورونا وباء کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر روکی گئی ہے ، جس کے تحت کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کمرشل وزٹ ویزا پر کویت آنے والے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنا بند کر دیا ہے ، یورپی ممالک میں وبائی امراض کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر گزشتہ ہفتے کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں وزراء کی کونسل نے کویت کو ہر قسم کے ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا ، جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے کمرشل وزٹ ویزوں کو ورک پرمٹ میں منتقل کرنے کی اجازت دی اور کہا گیا کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے خودکار نظام کے ذریعے موصول ہونے والی منتقلی کی درخواستوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے کارروائی کی جائے تاہم وبائی امراض کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک بار پھر خودکار نظام کے ذریعے کسی بھی نئی منتقلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کویتی حکومت کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا مقصد کویت میں معیشت کو فروغ دینا ہے ، اس مقصد کی تکمیل کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں ، کمپنیوں اور تجارتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کو 15 سالہ اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ، جلد ہی اس حوالے سے منظوری دی جائے گی ، موجودہ نظام میں موجود آرٹیکل 18 کے تحت ویزا کے حامل افراد کو ریاستی ضمانت پر 15 سال کی مدت تک رہائش دی جائے گی ، جس کے بعد کفیل کی جانب سے اقامے کی تجدید یا منسوخی کا سلسلہ ختم ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں