کویت ؛ زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش ناکام

سمگلروں نے منشیات کی سمگلنگ کیلئے بکروں کی کھیپ پڑوسی ملک سے کویت پہنچائی تاہم محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے سمگلروں کی یہ کوشش ناکام بنادی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 24 نومبر 2021 15:45

کویت ؛ زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش ناکام
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 نومبر 2021ء ) کویت کی وزارت داخلہ نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سمگلروں کی جانب سے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کی گئی ، اس مقصد کے لیے بکروں کی کھیپ ایک پڑوسی ملک سے کویت پہنچائی گئی تاہم محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام بنادی ۔

 

ادھر مشرق وسطیٰ کے ایک ملک اردن میں خفیہ اطلاعات کے باعث بھیڑوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، اسمگلروں نے انتہائی مہارت سے بھیڑوں کو منشیات کے پیکٹ کھلائے اور انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی ، تاشی کے دوران محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے ایک بھیڑ کا جائزہ لیا تو اس کے پیٹ میں غیرمعمولی اشیاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا ، 300 بھیڑوں کے پیٹ سے برآمد ہونے نشہ آور گولیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

اردن کے محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع موصول ہوئی کہ اسمگلر بھیڑوں کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اطلاع ملنے پر مختلف ٹیموں بنائی گئیں اور انہیں خصوصی ہدایت دی گئی کہ تمام ہیوی گاڑیوں کی سختی سے نگرانی کی جائے اور شک ہونے پران کی باریک بینی سے تلاشی لی جائے ، اس دوران محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے ایک بھیڑوں سے بھرے ٹرک کی تلاشی لی تو بظاہر اس میں کوئی غیرمعمولی چیز نہیں ملی لیکن جب اہلکاروں نے ایک بھیڑ کا جائزہ لیا تو اس دوران بھیڑ کے پیٹ میں غیرمعمولی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

اردن کے محکمہ امن عامہ کے ترجمان کے مطابق ٹرک میں لدی بھیڑوں کی تعداد 300 تھی شک ہونے پر جب تمام بھیڑوں کو نیچے اتارا گیا تو طبی طریقے سے ان کے پیٹ سے منشیات کے کیپسول برآمد کرلیے گئے ، اس دوران برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد تھی ، منشیات کی کوشش میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کی تو اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تاہم گروہ کے دیگر ارکان تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں