کویت نے اسرائیل سے سامان لے جانے والے جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍاسرائیل جانے اور آنے والے تجارتی جہازوں پر کویت کے علاقائی پانیوں کو عبور کرنے پر پابندی ہوگیٍٍ

Sajid Ali ساجد علی منگل 7 دسمبر 2021 09:15

کویت نے اسرائیل سے سامان لے جانے والے جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت نے اسرائیل سے سامان لے جانے والے جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ، اسرائیل جانے اور آنے والے تجارتی جہازوں پر کویت کے علاقائی پانیوں کو عبور کرنے پر پابندی ہوگی۔ کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے وزیر تعمیرات عامہ اور وزیر مملکت برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا الفارس نے ایک فرمان کا اعلان کیا جس میں اسرائیل سے سامان لے جانے والے جہازوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

الانباء اخبار سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل جانے اور وہاں سے کسی اور ملک بھیجے جانے والے جہازوں پر لگائی گئی پابندی میں دیگر بندرگاہوں سے آنے والے تمام بحری جہازوں کو کویت کی بندرگاہوں میں اپنے کارگو کا کچھ حصہ اتارنے سے روکنے کے لیے شامل کیا گیا ہے جب بھی وہ سامان اسرائیل بھیجنے یا وہاں لانے کی نیت سے کویت پینچیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام مئی میں کویتی پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایک بل کے بعد کیا گیا ہے، جس میں کویتی شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کو اسرائیل کا دورہ کرنے سے منع کیا گیا تھا اور اسرائیل کی حمایت کے اظہار پر پابندی عائد کی گئی تھی ، اسی مہینے میں کویت میں چیک سفیر مارٹن ڈورک کو اسرائیل کے لیے آن لائن حمایت کا اظہار کرنے کے بعد طلب کیا گیا جب اس نے غزہ پر فضائی حملے کیے تھے ، اس حمایت پر چیک سفیر کو معافی مانگنا پڑی تھی۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال چار اسلامی ممالک یو اے ای، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد بحرین بھی ان ممالک مین شامل ہوگیا ، اسلامی ممالک کے اس فیصلے پر فلسطینی حکومت اور عوام نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور دُنیا کے کئی مسلم ممالک کی عوام نے بھی اس فیصلے کو سخت ناپسند کیا تھا تاہم ان ممالک نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل سے دوستی کا معاہدہ بھی کر ڈالا ہے جس کے بعد تجارتی، سفارتی، طبی و سائنسی شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جا رہا ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں