ابوظہبی میں ہوئی قرعہ اندازی نے کویت میں مقیم بھارتی خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

خاتون نے بگ ٹکٹ ہفتہ وار قرعہ اندازی میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم کا انعام جیت لیا ‘ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اسٹاف نرس سویتا نائر بگ ٹکٹ الیکٹرانک ڈرا کا ہفتہ وار نقد انعام جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 فروری 2022 14:41

ابوظہبی میں ہوئی قرعہ اندازی نے کویت میں مقیم بھارتی خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 فروری 2022ء ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والی گ ٹکٹ ہفتہ وار قرعہ اندازی نے کویت میں مقیم بھارتی خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا ۔ خلیجی میڈیا کے مطابق کویت میں رہتے ہوئے دو سال سے زیادہ عرصے سے ٹکٹ خریدنے والی بھارتی خاتون نے بگ ٹکٹ ہفتہ وار قرعہ اندازی میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم کا انعام جیت لیا ، جس کے ساتھ ہی بھارتی میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک اسٹاف نرس سویتا نائر ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ الیکٹرانک ڈرا کے ہفتہ وار نقد انعام جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ۔

سویتا نائر کو اپنی قسمت پر یقین نہیں آیا جب بگ ٹکٹ ڈرا کے میزبان بوچرا نے 2 لاکھ 50 ہزار درہم کی انعامی رقم حاصل کرنے کے بارے میں خاتون کو بتانے کے لیے فون کیا ، اس حوالے سے سویتا نے کہا کہ میں غیرمتوقع فون کال سے حیران تھی ، میں نے پہلے سوچا کہ میں نے 2,500 درہم جیت لیا ہے لیکن اس وقت میری خوشی دوگنا ہوگئی جب میزبان نے کہا کہ میں نے اس ہفتے کی 2 لاکھ 50 ہزار درہم انعامی رقم جیت لی ہے ، اپنے خاندان کے ساتھ 2 سال سے زیادہ عرصے سے یہ ٹکٹ خرید رہی ہوں ، اس بار ڈرا سے صرف ایک ہی دن پہلے اپنا جیتنے والا ٹکٹ خریدا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بھارتی اسٹاف نرس نے کہا کہ مجھے ہفتہ وار کیش پرائز ڈرا کے بارے میں بھی علم نہیں تھا اس کے علاوہ مجھے بگ ٹکٹ کے لائیو ڈرا سے پہلے کچھ جیتنے کی امید نہیں تھی تاہم اب میرے پاس فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ پیسہ کیسے خرچ کیا جائے۔ خیال رہے کہ ڈرا سیریز 236 کے لیے 22 ملین درہم کے عظیم فاتح کا اعلان 3 فروری جمعرات کو کیا جائے گا ، اس کے علاوہ ایسے تمام لوگ جنہوں نے اس ماہ ٹکٹ خریدے ہیں وہ ہفتہ وار الیکٹرانک قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے جہاں انہیں 5 لاکھ درہم جیتنے کا موقع ملے گا جب کہ بگ ٹکٹ نے 3 مارچ کو 12 ملین درہم کے بڑے انعام کا اعلان بھی کیا ہو اہے جہاں 1 ملین درہم کا دوسرا انعام اور پانچ دیگر انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں