کویت میں روزگار کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے بری خبر

خلیجی ملک میں اگست تک سرکاری ملازمتوں میں غیر ملکیوں کی جگہ مقامی شہری لے لیں گے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 10 فروری 2022 11:54

کویت میں روزگار کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے بری خبر
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 10 فروری 2022ء ) کویت میں اگست تک سرکاری ملازمتوں میں غیر ملکیوں کی جگہ مقامی شہری لے لیں گے ، اساتذہ، ڈاکٹروں کو لازمی تبدیلیوں سے باہر رکھا گیا ہے ۔ مقامی اخبار الانبہ نے قریبی سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کویت کا سرکاری ملازمتوں میں غیر ملکی ملازمین کو شہریوں سے تبدیل کرنے کا منصوبہ اگست تک مکمل ہو جائے گا ، سول سروس کمیشن، ملک کی ملازمت دینے والی ایجنسی کی طرف سے کیا گیا متعلقہ فیصلہ اگست تک سرکاری اداروں میں مکمل ہو جائے گا ، اس میں اساتذہ اور ڈاکٹر شامل نہیں ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2017 میں کمیشن نے مختلف سرکاری اداروں کو یہ فیصلہ جاری کیا کہ وہ اپنے غیر کویتی ملازمین کی تعداد کو بتدریج کم کریں اور شہریوں کی ملازمت یا جسے کویتائزیشن کہا جاتا ہے پانچ سالوں میں مکمل کریں ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کویت کی 4.6 ملین کی مجموعی آبادی میں غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 3.5 ملین ہے، حالیہ مہینوں میں خلیجی ملک میں آوازیں بلند ہوئی ہیں جس میں کورونا کے معاشی بحران کے درمیان غیر ملکیوں کے روزگار کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، کویت نے حال ہی میں غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو اپنی حیثیت میں ترمیم کرنے کے لیے بار بار رعایتی مدت دینے کے بعد ان پر چھاپے مارے ہیں ، 2021ء میں کویت سے تقریباً 18,000 غیر ملکیوں کو مختلف معاملات میں ملک بدر کیا گیا ۔

کویت کی لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تمام قومیتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے لیبر مارکیٹ چھوڑ دی ہے جس سے ان غیر ملکیوں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ، گھریلو ملازمین کی تعداد میں تقریباً 60 ہزار 385 مرد اور خواتین ملازمین کی کمی واقع ہوئی جو کویت میں موجود گھریلو ملازمین کی کل تعداد کا 9 فیصد بنتا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں میں ہندوستانی پہلے نمبر پر ہیں اس کے بعد سری لنکا، پھر فلپائنی، بنگلہ دیشی اور پھر نیپالی ہیں ، ستمبر 2021ء کے آخر تک کویت میں غیرملکیوں کی تعداد 6 لاکھ 08 ہزار 230 مرد اور خواتین کارکنان تک پہنچ گئی جب کہ اسی سال کے آغاز میں یہ تعداد 6 لاکھ 68 ہزار 615 ہزار مرد اور خواتین کارکن تھی۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں