عہد حاضر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کی نوعیت کے موضوع پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اھتمام ویبینار کا انعقاد

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق جمعرات 3 مارچ 2022 12:31

عہد حاضر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کی نوعیت کے موضوع پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اھتمام ویبینار کا انعقاد
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2022ء) نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے والدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے پاکستان کے ممتاز منٹور ، مصنف ، استاد ماہر نفسیات جناب آصف سلمان صدیقی صاحب کے لیکچر کا انتظام کیا۔جسکو عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سنا۔لوگوں نے پروگرام کو بے انتہا پسند کیا اور اسکو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

پروگرام کی صدارت اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جاوید اقبال صاحب نے کی۔پروگرام کو بہترین انداز سے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے جنرل سیکٹری نثار احمد صاحب نے پیش کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری فاروق شاد صاحب کے حصہ میں آئ۔ سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے ویلفیئر اتاشی جناب فرح امیر سیال صاحب نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات سے نوازا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مقرر کے لیکچر کو سراہا اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس بہترین پروگرام کا انعقاد کیا۔ جناب آصف سلمان صدیقی صاحب نے کہا کہ عہد حاضر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کی نوعیت کیا ہے والدین اپنی اولاد کو ان چیلنجز سے نکالنے کے لیے عہد حاضر کے تقاضوں کا جائزہ لیں اور نئی نسل کی مشکلات پر قابو پانے کیلیے انکے معاون و مددگار بنیں۔

آج کے دور میں برائی کو تہذیب کی تائید ماڈرن ازم کے نام پر دی جا رہی ہے۔ اسےقانونی تحفظ مل رہا ہے۔

 میڈیا برائی کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ خوشنما بنا کر پیش کر رہا ہے۔اس صورتحال میں جبر کرکے کچھ چیزیں روک لینا دیر پا حل نہیں۔ وقت بڑی تیزی سے گزر رہا ہے۔ اصل چیز جس کی طرف والدین کو توجہ دینی چائیے وہ یہ ہے کہ اولاد کے اندر یہ شعور بیدار کیا جائے کہ وہ برائی سے خود نفرت کریں اور اچھائی کے بارے میں یہ احساس پیدا کیا جائےکہ وہ اسے اپنانے کے لئےخود کو آمادہ کر سکیں۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے اس موضوع کا انتخاب کر کے نسل نو کی آبیاری کے لیے بڑا اچھا موقع کمیونٹی کو فراہم کیا۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اولاد کی ضروریات اور خواہشات کو سمجھیں اولاد کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں۔ ان کو فطرت کے مناظر کو قریب سے دیکھنے کے مواقع میسر کریں۔ آج کے دور میں حالات اس قدر تبدیل ہو چکے ہیں کہ والدین کو خود حالات کے بارے میں بہت زیادہ مطالعہ کی ضرورت ہے پروفیسر آصف سلمان صدیقی صاحب نے اس بات پر زور دیا بچوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

انکے ساتھ ہمیشہ اپنائیت اور دوستانہ ماحول میں بات کی جائے تا کہ بچے باہر کسی پر اعتبار کرنے سے پہلے آپ پر اعتبار کریں۔ بچوں کو سننا اور سمجھنا چائیے ان سے محبت کا برملا اظہار کرنا چائیے۔ آخر میں سوال و جواب کی بھی نشت ہوئی جسمیں سامعین نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ پروگرام کے آخر میں آخر میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جناب جاوید اقبال صاحب نے فاضل مقرر کا شکریہ ادا کیا IEC کی انتظامیہ کی طرف بہترین انتظامات کی تعریف کی۔

کمیونٹی کی دیگر تنظیموں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی کا بھی شکریہ کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام محترم جاوید اقبال صاحب کی دعا کے ساتھ ہوا۔ یہ پروگرام اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے YouTube چینل پر دوبارہ دیکھا جا سکتا ہے اس پُروقار تقریب کی صوتی و بصری کوریج اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت میڈیا نے کی۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں