کویت میں مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے اہم منصوبہ سامنے آگیا

مخصوص ویزا رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دے دی گئی

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 اگست 2022 14:33

کویت میں مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے اہم منصوبہ سامنے آگیا
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست 2022ء ) کویت میں مخصوص ویزا رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دے دی گئی، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے 18 نمبر ویزا کے حامل تقریباً 20 لاکھ تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیا لازمی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلتھ انشورنس ہسپتال کمپنی (ضمان) نے حال ہی میں میونسپلٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اہم میٹنگ کی ہے جس میں شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے جاری منصوبوں اور ورک پلان پر غور کیا گیا، میٹنگ میں اس کردار پر توجہ مرکوز کی گئی جو ضمان صحت کے شعبے میں ادا کرے گا اور صحت کی دیکھ بھال کے اشاریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں میں حصہ ڈالے گا۔

بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے لیے کلینک بنانے کے لیے زمین مختص کرنے اور مختلف شعبوں میں میونسپلٹی کے کردار کی ضروریات کو پورا کرنے علاوہ عوامی اور نجی شراکت داری کے نظام کے باجود خلیج میں کام کرنے والے ادارہ جو کہ نئے کویت ویژن 2035ء کی بنیاد پر قومی ترقیاتی منصوبے کو حاصل کرنے میں معاون ہے۔

(جاری ہے)

یہاں بات قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضمان مشرق وسطیٰ کا پہلا ہیلتھ کیئر ادارہ ہے جو پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) نظام کے تحت کام کر رہا ہے، یہ کویت میں ہیلتھ انشورنس کے تحت آنے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے، یہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے تقریباً 20 لاکھ تارکین وطن (آرٹیکل 18 ویزا) اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیا لازمی ہیلتھ انشورنس فراہم کرے گا۔

علاوہ ازیں کویت سے باہر 6 ماہ سے زیادہ قیام کرنے والے تارکین وطن کو ایک بار پھر اقامہ کی تجدید کی اجازت دی گئی ہے، جس کے تحت ایسے غیر ملکی کارکن جو 6 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بیرون ملک مقیم ہیں وہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے اقامہ کی تجدید کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ ضابطہ بیرون ملک مقیم غیرملکی کارکنوں کے لیے نافذ ہونا باقی ہے تاہم یہ فیصلہ گھریلو خدمت کے کارکنوں (خادم) کی رہائشی اجازت پر لاگو نہیں ہوتا، اس لیے ایسے گھریلو ملازمین کو ملک سے باہر 6 ماہ سے زیادہ رہنے کی اجازت نہیں ہے، سوائے ایسے آجروں کے جو ان کی کفالت کے تحت اپنے گھریلو سروس ورکرز کے قیام میں توسیع کی درخواست کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں