کویت آنے جانے والوں کے لیےبایومیٹرک لازمی قرار

بایومیٹرک سسٹم کے تحت دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے فنگر پرنٹ اور چہرے کی اسکینگ کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 13 مئی 2023 10:41

کویت آنے جانے والوں کے لیےبایومیٹرک لازمی قرار
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 مئی 2023ء ) کویت پہنچنے والے تمام مسافروں کیلئے بایومیٹرک کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ کویت کے مقامی اخبار ’الانباء‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کویت آنے اور جانے والوں کیلئے بایومیٹرک نظام کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے وزارت داخلہ نے فضائی، زمینی اوربحری راستے سے کویت آنے اورجانے والے کویتیوں، خلیجی شہریوں اورتمام غیرملکیوں کی لازمی بایومیٹرک کرنے کی ہدایت کی ہے، بایومیٹرک سسٹم کے تحت دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے پرنٹ اورچہرے کی اسکینگ کی جائے گی، اس ضمن میں بایومیٹرک کے خصوصی سسٹم کویت کے تمام امیگریشن دفاتر کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

کویتی امن عامہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بایومیٹرک سسٹم کا اجراء مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جس کا مقصد ادارہ امن عامہ کے سسٹم کو فول پروف بناکر مسافروں کو امیگریشن کی کارروائی میں ہونے والی تاخیر کو ختم کرنا ہے، نئے سسٹم سے مسافروں کو امیگریشن کی کارروائی مکمل کرنے میں محض 40 سیکنڈ کا وقت لگے گا اور کسی قسم انسانی غلطی کا امکان بھی ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نئے نصب کیے جانے والے بایومیٹرک نظام کو انفارمیشن سسٹمز ایڈمنسٹریشن کے ادارے سے منسلک کیا گیا ہے جہاں مرکزی کنٹرول روم میں تمام ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا، نئے سسٹم کی وجہ سے جعل سازی کے تمام کیسز کی فوری شناخت ممکن ہوسکے گی اور ایسے افراد کے بارے میں بھی معلوم ہوجائے گا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں یا جنہیں کویت میں ہمشیہ کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں