کویت سے ڈی پورٹ غیرملکیوں کا شناخت بدل کر واپس آنے کا انکشاف

کئی تارکین پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد جعلی سفری دستاویزات بنا کر واپس آنے میں کامیاب ہوئے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 31 اگست 2023 16:53

کویت سے ڈی پورٹ غیرملکیوں کا شناخت بدل کر واپس آنے کا انکشاف
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 اگست 2023ء ) خلیجی ملک کویت سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کا شناخت بدل کر واپس آنے کا انکشاف سامنے آگیا۔ گلف نیوز کے مطابق کویت نے کچھ ڈی پورٹیوں کی تبدیل شدہ شناخت کے ساتھ واپس آنے کے بعد سرحدی کنٹرول سخت کر دیا ہے، ملک بدری کے دوبارہ داخلے کے اسکینڈل کے جواب میں بائیو میٹرک فنگر پرنٹنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں کیوں کہ کویتی حکام نے کئی ایسے تارکین وطن کا پتا چلایا ہے جنہیں پہلے ملک بدر کر دیا گیا تھا اور ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن وہ پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد جعلی سفری دستاویزات بنواکر واپس آنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ان انکشافات کے جواب میں وزارت داخلہ (MoI) اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد نے ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے کسی بھی غیر ملکی کے دوبارہ داخلے کو روکنے کے لیے طریقہ کار شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ملک بدری کی جنرل ایڈمنسٹریشن جنس سے قطع نظر ہر ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس لینے کا عمل شروع کرے گی، سکیورٹی اہلکاروں کو فی الحال فنگر پرنٹنگ کے اس عمل کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہیرا پھیری کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ اطلاع دی گئی ہے کہ کچھ ڈی پورٹیوں نے جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی انگلیوں اور بعض اوقات اپنے چہرے کی ظاہری شکل کو تبدیل کرنے کے لیے سرجری کا سہارا لیا، کویت کا ڈی پورٹیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف سفارت خانوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ جن کے پاس درست پاسپورٹ نہیں ہیں یا جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے، انہیں ملک بدری کے لیے مطلوبہ سفری دستاویزات فراہم کی جائیں۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں