کفیل کا سونا چُرا کر فرار ہونے والا غیرملکی کویت ایئرپورٹ سے گرفتار

ملزم کے قبضے سے 10 ہزار کویتی دینار مالیت کے زیورات برآمد ہوئے جنہیں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا

Sajid Ali ساجد علی پیر 25 ستمبر 2023 17:49

کفیل کا سونا چُرا کر فرار ہونے والا غیرملکی کویت ایئرپورٹ سے گرفتار
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 ستمبر 2023ء ) خلیجی ملک کویت میں کفیل کا سونا چُرا کر فرار ہونے والے غیرملکی کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے ہوائی اڈے پر سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں ایک ایشیائی باشندے کو گرفتار کیا گیا جو سونے کے زیورات کی ایک بڑی مقدار ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، یہ گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب ہوائی اڈے پر معائنے کے طریقہ کار کے دوران تارکین وطن پریشانی اور گھبراہٹ ممیں مبتلاء پایا گیا، جس نے سکیورٹی اہلکاروں کو شک میں ڈال دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ان شکوک و شبہات کے نتیجے میں سکیورٹی ٹیم نے مکمل چھان بین شروع کی، جس کے نتیجے میں تقریباً 10 ہزار کویتی دینار مالیت کے زیورات برآمد ہوئے، جنہیں انتہائی مہارت کے ساتھ سامان کے اندر چھپایا گیا تھا، ملزم سے قبضے میں لیے جانے والے سامان میں سونے سے بنائے گئے مختلف اقسام کے زیورات شامل تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سے تفتیش کے دوران اس نے اپنے کفیل سے زیورات چوری کرنے کا اعتراف کیا، جس کے نتیجے میں حکام نے کفیل کو براہ راست ملزم کا سامنا کرنے کے لیے طلب کیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

اس کے علاوہ کویت میں اقامہ و روزگار قوانین کی خلاف ورزی پر 248 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا، کویتی وزارت داخلہ کے حوالے سے پتا چلا ہے کہ الفروانیہ، کویتی دارالحکومت، مبارک الکبیر (الاحمدی حوالی) کمشنریوں میں اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 248 اور نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، زیر حراست افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں