عمان حکومت نے 43 غیر قانونی ایشیائی باشندوں کو بے دخل کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 30 اگست 2017 14:00

عمان حکومت نے 43 غیر قانونی ایشیائی باشندوں کو بے دخل کر دیا
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2017ء) عمانی حکومت نے ملک میں غیر قانونی  طور پر قیام کرنے والے 43 ایشیائی کارکنوں کو ملک بدر کردیا۔ مقمی میڈیا کے مطابق  غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ذریعہ ملک بدر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عمان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سرچ آپریشن جاری ہے اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور انکی مدد کرنے والے افراد بھی سزا کے حقدار پائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں