مسقط سے جانیوالی فلائیٹ کے 113 مسافر اسمگلنگ میں ملوث نکلے

13 کلو سے زائد سونا، 120 آئی فون، 84 اینڈرائیڈ فونز اور لگژری سامان ضبط کرلیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 18 ستمبر 2023 17:33

مسقط سے جانیوالی فلائیٹ کے 113 مسافر اسمگلنگ میں ملوث نکلے
مسقط/چنئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 ستمبر 2023ء ) خلیجی سلطنت عمان سے اڑان بھرنے والی ایک ہی فلائیٹ میں 113 مسافر اسمگلنگ میں ملوث نکلے، 13 کلو سے زائد سونا، 120 آئی فون، 84 اینڈرائیڈ فونز اور لگژری سامان ضبط کرلیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق بھارتی کسٹمز حکام نے مسقط سے چنئی کی پرواز کے 113 مسافروں پر6 لاکھ 46 ہزار 697 عمانی ریال ( تقریباً 50 کروڑ پاکستانی روپے ) کے سامان کی سمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے، اس فلائٹ میں مجموعی طور پر 186 مسافر سوار تھے، جن میں سے 113 مبینہ طور پر سونے اور اعلیٰ قیمت والے الیکٹرانک آلات کی اسمگلنگ کے لیے جدید ترین طرقے اپنانے والے گروہ کا حصہ تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اسمگلنگ گینگ نے نادانستہ مسافروں کو چاکلیٹ اور پرفیوم کے تحائف کے ساتھ کمیشن دینے کا وعدہ کرکے غیر قانونی سکیم میں حصہ لینے پر آمادہ کیا، پرواز میں سو سے زائد مسافروں کی جانب سے بھاری مقدار میں سونا، آئی فونز، لیپ ٹاپ اور زعفران کی اسمگلنگ کی اطلاع کے بعد کسٹم حکام نے تمام مسافروں کو حراست میں لے کر گھنٹوں پوچھ گچھ کی، اس دوران مسافروں میں سے ایک نے قبول کیا کہ فلائٹ میں ایک ساتھی مسافر نے اسے ایک فون دیا تھا، جس میں چنئی ہوائی اڈے پر فون کی واپسی پر کمیشن، چاکلیٹ اور قیمتی اشیاء کا وعدہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پوچھ گچھ کے بعد پرواز کے 73 افراد کو چھوڑ دیا گیا اور پولیس نے دیگر 113 مسافروں کی تلاشی لی تو انہوں نے اپنے زیر جامہ (انڈر گارمنٹس) میں سونے کے بسکٹ اور کنگن چھپا رکھے تھے، ان کے سوٹ کیس اور بیگ کی جانچ پڑتال پر کئی خفیہ کمپارٹمنٹ ملے جن میں مجموعی طور پر 13 کلو سونا، 120 آئی فون، 84 اینڈرائیڈ فون، غیر ملکی سگریٹ اور لیپ ٹاپ چھپائے گئے تھے، سونے کے ساتھ ساتھ سامان اور ذاتی بیگز میں سے الیکٹرانک گیجٹس بھی ملے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں