عمان کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان

چھٹی کا اطلاق سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام ملازمین پر ہوگا

Sajid Ali ساجد علی پیر 25 ستمبر 2023 10:44

عمان کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 ستمبر 2023ء ) خلیجی سلطنت عمان نے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت محنت نے 28 ستمبر بروز جمعرات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس چھٹی کا اطلاق سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام ملازمین پر ہوگا، نجی شعبے کے آجروں کو اجازت ہے کہ اگر ضروری ہو تو ملازمین کے لیے اس دن کام کرنے کا انتظام کریں، بشرطیکہ انہیں چھٹی کے لیے معاوضہ دیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان عمانی وزارت محنت کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا گیا، اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "پیغمبر اکرم ﷺ کے یوم ولادت کی آمد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعرات 12 ربیع الاول 1445 ہجری بمطابق 28 ستمبر 2023ء کو ریاست کے انتظامی امور اور دیگر قانونی اداروں کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی اس دن کی مساسبت سے نجی شعبے کے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی تعطیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتاتے چلیں کہ کہ روایت کے تحت مسلمان اسلامی کیلنڈر کے مہینے ربیع الاول کے 12ویں دن کو میلاد النبی ﷺ کے طور پر مناتے ہیں جو پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کا دن ہے، اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے، وفاقی حکومت کے ملازمین کو اس موقع پر 29 ستمبر بروز جمعہ کو ایک دن کی چھٹی ملے گی، جس کا مطلب ہے سرکاری ملازمین تین روزہ ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں سکیں گے۔

اسی طرح خلیجی ملک کویت نے بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا ہے، ملک کی وزراء کونسل نے سرکاری شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے چھٹی کی تصدیق کی ہے، کابینہ نے پبلک سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے 28 ستمبر کو تعطیل ہوگی، 12 ربیع الاول کے موقع پر ملنے والی چھٹی کے باعث سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین تین دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ رسول اللہ ﷺ کے یوم ولادت کی چھٹی جمعرات کو آتی ہے، ان لوگوں کے لیے جن کے کام کا ہفتہ پانچ دن ہوتا ہے انہیں ہفتے کے آخر میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے، جو اس مہینے کے آخر میں تین دن کا طویل ویک اینڈ سیٹ کرتا ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں