خلیجی ممالک غیرملکی کارکنوں کیلئے اینڈ آف سروس سسٹم تیار کریں گے

کارکنوں کے لیے سروس کے اختتامی فوائد کو ضم کرنے کی تکنیکی اور انتظامی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 23 ستمبر 2023 16:24

خلیجی ممالک غیرملکی کارکنوں کیلئے اینڈ آف سروس سسٹم تیار کریں گے
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 ستمبر 2023ء ) خلیجی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی کارکنوں کیلئے اینڈ آف سروس سسٹم تیار کیا جائے گا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق سلطنت عمان نے جی سی سی وزراء برائے سول سروس اور لیبر کے نویں اجلاس کی قیادت کی، اجلاس میں رکن وزارتوں کے انڈر سیکرٹریز کی طرف سے وزارتی کمیٹیوں کو پیش کی گئی اہم سفارشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا اور اس میں جی سی سی سیکرٹریٹ جنرل اور جی سی سی لیبر منسٹرز کے ایگزیکٹو آفس نے شرکت کی، میٹنگ میں عالمی فورمز پر خاص طور پر سول سروس اور لیبر کے شعبوں سے متعلق موضوعات اور تعاون کے شعبوں پر بھی غور کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جی سی سی سیکرٹریٹ جنرل میں اقتصادی اور ترقیاتی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری خالد علی السنیدی نے متحد ہونے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے رہنما جدید ترین پروگراموں اور لیبر مارکیٹ میں انضمام کے ذریعے مستقبل کی تشکیل میں ملازمت کے متلاشیوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہیں، میٹنگ کے اہم نتائج میں اسٹریٹجک اقدامات اور منصوبوں کے تصور کے ساتھ ساتھ کام اور افرادی قوت کے شعبے میں مشترکہ خلیجی کارروائی کے لیے حکمت عملی کی توثیق بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں جی سی سی ممالک کی وزارت محنت اور ریٹائرمنٹ اور انشورنس فنڈز کی نمائندگی کرنے والی ایک خصوصی ٹیم کے قیام کی منظوری دی گئی، ماہرین کی ٹیم جی سی سی ریاستوں میں موجود سماجی تحفظ کے فریم ورک میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے سروس کے اختتامی فوائد کو ضم کرنے کی تکنیکی اور انتظامی پیچیدگیوں کا جائزہ لے گی، اجلاس نے سیکرٹریٹ جنرل کی آن دی جاب ٹریننگ کی تجویز پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں