عمان آنے جانے والے غیرملکی مسافروں کیلئے خوشخبری

مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے کرایوں میں 45 فیصد کمی کردی گئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 4 اکتوبر 2023 15:43

عمان آنے جانے والے غیرملکی مسافروں کیلئے خوشخبری
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 اکتوبر 2023ء ) خلیجی سلطنت عمان نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے کرایوں میں 45 فیصد کمی کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں نے بدھ کے روز وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس اعلان کے بعد راحت کی سانس لی ہے کہ اگر لائسنس یافتہ ٹیکسی ایپلی کیشنز او ٹیکسی اور عمان ٹیکسی کے ذریعے بک کرائی جاتی ہے تو ہوائی اڈے کی ٹیکسیوں کے کرایوں میں 45 فیصد کی بڑی رعایت ملے گی کیوں کہ ہوائی اڈے پر ٹیکسی میں سوار ہونا ایک مہنگا معاملہ تھا، جس کی وجہ سے بغیر لائسنس کے آپریٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کی ٹیکسیوں کو فروغ دینے اور لائسنس یافتہ ٹیکسی ایپلی کیشنز کے کثرت سے استعمال کے لیے وزارت نے اب کرائے کے ایک نئے سسٹم کا اعلان کیا ہے، نئے نظام کے تحت ہوائی اڈے کی ٹیکسیوں کے لیے اضافی 250 بيسة فی کلومیٹر کے ساتھ بنیادی شرح 1.5 عمانی ریال ہے جب کہ پہلے بنیادی شرح 3 عمانی ریال تھی اور اضافی شرح 400 بيسة فی کلومیٹر مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ٹیکسی کے علاوہ مواصلات بھی ہوائی اڈے کی لیے ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کرتا ہے، جو ہوائی اڈے پر جانے اور آنے کے دوران مسافروں میں کافی مقبول ہو چکی ہے اور اب غیرملکی مسافروں نے ہوائی اڈے پر ٹیکسی کے کرایوں میں کمی کی خبر کا بھی خیرمقدم کیا ہے کیوں کہ اکثر مسافر ہفتے میں دو بار کام کے لیے پڑوسی ممالک کا سفر کرتے ہیں، ایپ پر مبنی ٹیکسیاں کافی منظم ہیں اور کرایوں میں 45 فیصد کمی کے ساتھ مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کا نظام بہت زیادہ منظم ہو جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ عمان بھر کے ہوائی اڈوں پر ٹیکسیوں کو ہموار کرنے کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (MTCIT) نے دو کمپنیوں کو لائسنس دیا ہے، جس کے تحت الصحاب ورلڈ کمپنی نے اوٹیکسی ایپ اور اوبر اسمارٹ سٹیز کمپنی نے عمان ٹیکسی ایپ کے ساتھ یکم اکتوبر سے کام شروع کیا ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں