عمان میں عیدالاضحی پر 192 قیدیوں کی رہائی کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 31 اگست 2017 15:15

عمان میں عیدالاضحی پر 192 قیدیوں کی رہائی کا اعلان
مسقط (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ا- 31اگست 2017ء) عمان کے سلطان قابوس بن سعید نے عید الاضحی کے موقعے پر 192 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا۔ رہا کیے جانے والے ان قیدیوں میں 84 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عمانی سلطان کا کہنا تھا کہ یہ قیدی لمبے عرصے سے سزا پا رہے ہیں اور اب انکی سزائیں معاف کر کے انہیں رہا کیا جا رہا ہے تاکہ یہ لوگ بھی اپنی فیملیز کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں منا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں