الجزیرہ ٹیلی وژن نیٹ ورک بند کیا جائے‘4 عرب ریاستوں کا مطالبہ

جمعہ 23 جون 2017 13:22

الجزیرہ ٹیلی وژن نیٹ ورک بند کیا جائے‘4 عرب ریاستوں کا مطالبہ
دوحہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) قطر کا بائیکاٹ کرنے والی 4 عرب ریاستوں نے دوحہ حکومت کو13 مطالبات کی فہرست دی ہے تاکہ حالیہ قطر بحران کو ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطالبات کی اس فہرست میں یہ بھی شامل ہے کہ دوحہ حکومت الجزیرہ ٹیلی وژن نیٹ ورک بند کر دے۔ اس فہرست میں یہ بھی شامل ہے کہ قطر کی حکومت حکومت ایران کے ساتھ تعلقات پر بھی نظر ثانی کرے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ قطر میں واقع ترک ملٹری بیس بھی ختم کر دیا جائے۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں