قطر کا سڑکوں پر آٹومیٹک ریڈار سسٹم نصب کرنے کا اعلان

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کا خودبخود چالان ہوگا

Sajid Ali ساجد علی پیر 21 اگست 2023 14:25

قطر کا سڑکوں پر آٹومیٹک ریڈار سسٹم نصب کرنے کا اعلان
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 اگست 2023ء ) خلیجی ملک قطر نے سڑکوں پر آٹومیٹک ریڈار سسٹم نصب کرنے کا اعلان کردیا، جس سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہوگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق قطر کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ریڈار سسٹم خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کر دے گا جن میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا اور مزید کہا کہ خودکار نگرانی کا سسٹم 3 ستمبر 2023ء سے شروع ہوگا۔
اس حوالے سے وزارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 3 ستمبر 2023ء سے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے خودکار نگرانی کا سسٹم نافذ کرے گا، ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے اپنائے گئے اقدامات 24/7 نافذ العمل ہوں گے، اس لیے وزارت نے گاڑی چلانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں