قطر میں مہم جُو کی زمین سے 185 میٹر بلندی پر بندھی رسی پر چہل قدمی

تین بار کے ورلڈ چیمپئن جان روز نے سب سے طویل ایل ای ڈی لائٹ سلیک لائن واک کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 اگست 2023 14:49

قطر میں مہم جُو کی زمین سے 185 میٹر بلندی پر بندھی رسی پر چہل قدمی
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست 2023ء ) خلیجی ملک قطر میں مہم جُو نے زمین سے 185 میٹر بلندی پر بندھی رسی پر چہل قدمی کامیابی سے مکمل کرلی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک اسٹونین سلیک لائن ایتھلیٹ جان روز نے قطر کے لوسیل مرینا میں آئیکونک ٹاورز کے درمیان بندھے ہوئے سلیک لائن پر 150 میٹر (492 فٹ) تک چہل قدمی کی، یہ سلیک لائن زمین سے 185 میٹر (606 فٹ) اوپر بندھی تھی اور اس کامیابی کا مطلب ہے تین بار کے سلیک لائن ورلڈ چیمپئن نے دنیا کی سب سے طویل سنگل بلڈنگ سلیک لائن مکمل کر لی ہے۔

اپنی اس کامیابی کے حوالے سے مسٹر روز نے کہا کہ انہوں نے ٹاورز کے درمیان فاصلہ عبور کرنے کے بعد انتائی شاندار محسوس کیا، تاہم سلیک لائن پر چلنے کے لیے بغیر سورج کے کم ہوا کے ساتھ دن کے دوران بہترین لمحہ تلاش کرنے کے لیے بہت زیادہ کام کرنا پڑا اور مجھے اس کو مکمل کرنے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا کہ فی میٹر واک کے لحاظ سے یہ لائن میری اب تک کی سب سے مشکل تھی، ایک ایتھلیٹ کے طور پر میں ہمیشہ خود کو مزید آگے بڑھانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اس معاملے میں گرمی اور ہوا کے حالات نے ایک مختلف عنصر کا اضافہ کیا۔

 

جان روز کا کہنا ہے کہ قطر کے موسمی حالات میں اپنی مہم کی کامیابی سے تکمیل کے لیے مجھے رد عمل ظاہر کرنے اور خود بخود اس کا انتظام کرنے کی ضرورت تھی جب میں سلیک لائن پر تھا، گرم ایل ای ڈی لائٹس اور ان کے اضافی وزن نے یہ بھی بدل دیا کہ لائن نے میرے اور میرے جسمانی وزن کے ساتھ کیسے تعامل کیا، یہ ہلکے بورڈ کی بجائے ایک بڑے بھاری درخت کے تنے پر اسکیٹ بورڈنگ کی طرح تھا۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں