قطر ایئرویز کی فلائیٹ میں دورانِ پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئی

مسافر خاتون کی 14 گھنٹے کے سفر کے تقریباً وسط میں صحت بگڑی‘ عملہ تمام تر کوششوں کے باوجود جان نہ بچا سکا

Sajid Ali ساجد علی پیر 2 اکتوبر 2023 18:21

قطر ایئرویز کی فلائیٹ میں دورانِ پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئی
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اکتوبر 2023ء ) قطر ایئرویز کی خاتون مسافر کا پرواز کے دوران انتقال ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دوحہ سے سڈنی جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں سوار ایک 60 سالہ خاتون کی موت ہوگئی، خلیجی ملک کے قومی کیریئر نے تصدیق کی ہے کہ قطر ایئرویز کی فلائٹ QR908 پر سفر کرنے والی خاتون کی آسٹریلیا کے 14 گھنٹے کے سفر کے تقریباً وسط میں صحت بگڑ گئی، عملے کی سی پی آر کے انتظام اور ڈیفبریلیٹر کی کوششوں کے باوجود خاتون کی جان نہ بچائی جاسکی۔

معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی موت کا باضابطہ اعلان اس وقت کیا گیا جب جہاز نے سڈنی میں لینڈنگ کی، قطر ایئرویز کے ترجمان نے کہا کہ " انتہائی افسوس سے بتایا جاتا ہے کہ عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود خاتون کی جان نہ بچ سکی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اس مشکل وقت میں خاتون کے خاندان کے ساتھ ہیں"۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ہوا بازی کے ضوابط کے تحت اگر کوئی مسافر بیمار ہو جائے تو فلائٹ اٹینڈنٹ ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہیں، ہوائی جہاز کی محدود جگہ کی رکاوٹوں کے پیش نظر CPR جیسا طبی طریقہ کار اکثر مسافروں کی نشستوں کے درمیان موجود گلی نما جگہ میں اختیار کیا جاتا ہے، اس دوران دیگر مسافروں کا بھی مکمل خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے آرام میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہو، ایسی حالتوں میں جہاں طبی مداخلتیں بیکار ثابت ہوتی ہیں تو متاثرہ مسافر کو عام طور پر ایک خالی قطار یا بزنس کلاس کے حصے میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں اس کی ایگزامینیشن کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں