حائل پولیس کی کاروائی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین چور گرفتار

بدھ 28 ستمبر 2016 17:48

حائل پولیس کی کاروائی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین چور گرفتار

حائل:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): حائل پولیس نے متعدد دکانوں سے نقدی سمیت مختلف اشیاء چوری کرنے والے تین چوروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ حائل پولیس کے سربراہ کیپٹن سمی الشمری کا کہناہے کہ ان چوروں کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

(جاری ہے)

خفیہ پولیس ایک عرصے سے ان کی تلاش میں تھی ۔ ملزمان نے متعدد دکانوں سے 20,000ریال سے زائد کی اشیاء اور نقدی چوری کی تھی ۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیاہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان کو آئندہ چند روز میں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں