نئی نویلی سعودی دلہن کا ہنی مون کے دوران انتقال‘ دولہا غم سے نڈھال

سوشل میڈیا پر سعودی دہلن کی موت کی خبر سے سوگ کی فضا‘ ’بثینہ القباع‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بن گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 21 اگست 2023 15:06

نئی نویلی سعودی دلہن کا ہنی مون کے دوران انتقال‘ دولہا غم سے نڈھال
حائل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 اگست 2023ء ) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی نئی نویلی دلہن کا ہنی مون کے دوران انتقال پر دلہا غم سے نڈھال ہوگیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حائل سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن اپنی شادی کے صرف ایک ہفتے بعد ہنی مون گزارتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی، بثینہ شایع ناصر القباع کی موت اس وقت ہوئی جب وہ بوسنیا میں اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں ہنی مون کے لیے مقیم تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سعودی دہلن کی شادی کے چند ہی روز بعد موت کی خبر سے سوگ کی فضا دیکھی گئی جہاں ’بثینہ القباع‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ بھی بن گیا، اس ہیش ٹیگ پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اے اللہ، اسے معاف فرما، اس پر رحم فرما، اس کے شوہر اور اس کے گھر والوں کے دلوں کو جوڑ دے اور انہیں صبر اور سکون کی ترغیب دے جب کہ دولہا عبداللطیف الامیر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں دولہا نے دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے ایک پیارا شخص کھو دیا، اللہ نے ہی مقدر بنایا ہے وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے، اے اللہ! میری بیوی کو ہماری دعائیں قبول کرکے خوشخبری دے اور اسے آخرت میں لامتناہی خوشیوں سے ہمکنار فرما۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں