حائل:28سالوں سے سعودی خاندان کے فردکی طرح رہنے والی سری لنکن خادمہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 08:51

حائل:28سالوں سے سعودی خاندان کے فردکی طرح رہنے والی سری لنکن خادمہ
حائل:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11مارچ 2017):سری لنکا سے تعلق رکھنے والی گھریلوخادمہ آج سے 28سال پہلے سری لنکا سے گھریلوخادمہ کے طورپر سعودی عرب کے شہر حائل میں ایک سعودی خاندان میں آئی ۔مگر اس وقت سے لیکر آج تک سعودی خاندان سمیت ان کے رشتہ دار بھی اسے گھر کا فرد ہی گردانتے ہیں۔حائل کی چھوٹی سی فیملی میں گھریلوخادمہ کے طورپر پچھلے 28سال سے خدمات انجام دینے والی سرونا کا کہناہے کہ پہلے دن سے لیکر آج تک اسے گھر کے فرد کی طرح سمجھا گیاہے ۔

سرونا کے کفیل عبدالعزیز کا کہناہے کہ سرونا 1989میں سعودی عرب آئی تھی ۔اس وقت سے لیکرآج تک سرونا کے سامنے ہماری دو جنریشن جوان ہوئی ہیں ۔سرونا کو ہمارے گھر میں ایک ممبر کی طرح ہی سمجھا جاتا ہے ۔کچھ عرصہ پہلے ہم نے اپنا پرانا گھر تبدیل کر کے نیا اور بڑا گھر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

نئے گھر میں آنے کے بعد سروناکی فرش سے پھسلنے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے سرونا کو چلنے پھرنے میں مشکل ہوئی لیکن ہم نے اس کا مکمل علاج کر وایا بلکہ اس کی تنخواہ بھی اسے دیتے رہے ۔

اب بھی سرونا اتنا کام نہیں کر سکتی مگرہم نے کبھی اسے کچھ نہیں کہا ہمیں خوشی ہے کہ سرونا نے ہمارے ماں باپ اور بچوں کی دیکھ بھال کی ہے ۔میری والدہ اور بچے ہم سب اس کی عزت کر تے ہیں ۔سرونا کا کہناہے کہ وہ اس گھر کو ہی اب اپنا گھر سمجھتی ہے ۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں