حائل:نمساء ائر لائن نے حائل سے اپنی اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:53

حائل:نمساء ائر لائن نے حائل سے اپنی اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے

حائل:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اکتوبر 2016 ): حائل ریجنل ائر پورٹ سے نسماء ائر لائن کی طرف سے اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔ گزشتہ روز حائل سے پہلی پرواز جدہ کے لیے روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

نسماء ائر لائن نے گزشتہ ماہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوایشن ( جی اے سی اے) سے اندرونِ ملک پروازیں چلانے کے لیے لائسنس حاصل کیا تھا۔نسماء ائر لائن کے ترجمان کا کہناہے کہ ان کا مقصد ان علاقوں میں رہنے رہنے والے افراد کو نقل و حمل کی بہترین سہولیا فراہم کرنا ہے ۔ نسماء کی سروسز کو مملکت میں پھیلایا جائے گا۔ حائل سے تبوک کے لیے بھی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے ۔جس کے بعد آہستہ آہستہ دوسرے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا.

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں