جدہ: پاکستانی اسمگلر کا سر قلم کر دیا گیا

ملزم کو جدہ ایئر پورٹ پر منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 2 جنوری 2019 16:18

جدہ: پاکستانی اسمگلر کا سر قلم کر دیا گیا
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری2019) سعودی وزارت داخلہ نے ایک اعلامیے کے ذریعے بتایا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستانی اسمگلر نذار احمد ولد گُل احمد کا عدالتی حکم کے مطابق سر قلم کر دیا گیا۔ ملزم کو گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر کے نشانِ عبرت بنایا گیا۔یاد رہے کہ 25 دسمبر 2018ء کو بھی پاکستانی اسمگلر شمس الرحمان کا سر قلم کیا گیا تھا۔

جدہ ایئر پورٹ پر شمس الرحمان کے سامان کی تلاشی لینے پر اْس سے میں منشیات برآمد ہوئی جس پر اْسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں اْسے سزائے موت دے دی گئی۔ اس سے قبل دسمبر 2018ء میں ہی ایک اور پاکستانی اسمگلر شاہد اقبال کا عدالتی حکم کے مطابق سر قلم کر دیا گیا۔ شاہد اقبال اپنے پیٹ میں ہیروئن چھْپا کر مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش میں تھا، تاہم ایئرپورٹ حکام نے شک گزرنے پر اْسے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نومبر کے مہینے میں پاکستانی شہری شاکر اللہ ولد رحمان اللہ کوموت کے گھاٹ اْتار دیا گیا۔ شاکر اللہ اپنے پیٹ میں ہیروئن چھُپا کر پاکستان سے سعودی مملکت لایا تھا تاہم کسٹم حکام کی عقابی نظروں سے نہ بچ سکا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اْس کا سر قلم کرنے کی سزا سْنائی تھی۔ جبکہ اس سے پہلے اکتوبر کے مہینے میں بھی دو پاکستانیوں کو ہیروئن کی سمگلنگ کا جْرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی تھی۔

جن میں سے ایک شخص محمد رمضان سردارا بھی مملکت کے ایئرپورٹ پر اُترا تو کسٹم حکام نے شک گزرنے پر اْسے پکڑا تو پتا چلا کہ اُس نے اپنے پیٹ میں ہیروئن چھْپا رکھی تھی، جسے اس نے مملکت میں فروخت کر کے بھاری رقم وصول کرنا تھا۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو سزائے موت سُنائی گئی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کا سر قلم کر دیا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں ہی دمام میں ایک اور پاکستانی زاہد الرحمان کا بھی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سر قلم کیا گیا تھا۔ اُس نے بھی اپنے پیٹ میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں