جدہ ایئر پورٹ پر نئی گرین ٹیکسی سروس کا آغاز عنقریب

سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک ہی انداز اور رنگ کی نئی ایئر پورٹ ٹیکسی کو تجرباتی طور پر متعارف کرایا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 2 اکتوبر 2019 10:35

جدہ ایئر پورٹ پر نئی گرین ٹیکسی سروس کا آغاز عنقریب
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 اکتوبر2019ء) جدہ ایئرپورٹ کی جانب سے نئی گرین ٹیکسی سروس کا آغاز عنقریب کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر پورٹس پر ایک ہی اندا ز اور رنگ کی نئی ایئر پورٹ ٹیکسی کو تجرباتی طور پر متعارف کرایا جائے گاجس کا آغاز جدہ ایئر پورٹ سے کیا جا رہا ہے۔ سعودی روزنامہ عکاظ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سبز رنگ کی نئی ایئر پورٹس ٹیکسیوں کی سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں۔

اخبار کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جدہ کے نئے ایئر پورٹس سے نئی ٹیکسی سروس کے آغاز کا مقصد مسافروں کو بہتر سروس مہیا کرنا ہے، جس کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ اگرچہ ابھی تک سول ایوی ایشن کی جانب سے اس نئی ٹیکسی سروس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ اس سروس کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس مجوزہ نئی ایئر پورٹ ٹیکسی کا رنگ سبز ہو گا۔ جس پر سفید رنگ سے ’ٹیکسی‘ لکھا ہوا ہے۔ ایئر پورٹس ذرائع کے مطابق یہ ٹیکسی سروس ابتداء میں تجرباتی طور پر محدود پیمانے پر شروع کی جائے گی تاہم بعد میں اس کا دائرہ کار مملکت کے دیگر ایئر پورٹس تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔ اس نئی ٹیکسی سروس میں اعلیٰ معیار کی جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ کرایہ بہت مناسب ہو گا۔ اس ٹیکسی سروس کا مقصد صارفین کو سفر کی بہترین اور آرام دہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ تاکہ سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے میں بھرپور مدد مِل سکے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں