سعودی عرب کے شہر دمام میں لڑکی کی خود کُشی کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بریرہ ہوٹل کی بالکونی سے لڑکی چھلانگ لگانے کو تیار تھی،اسے باتوں میں اُلجھا کر بالکونی سے واپس کھینچ لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 18 ستمبر 2020 17:43

سعودی عرب کے شہر دمام میں لڑکی کی خود کُشی کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی
دمام(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں ایک لڑکی کی بلندی سے گر کر خود کُشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ لڑکی کی جانب سے خود کُشی کی کوشش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو سمجھانے کے باوجود لڑکی اپنے ارادے کی پکی نظر آ رہی ہے۔ یہ واقعہ دمام کے بریرہ ہوٹل کے بلند و بالا اپارٹمنٹ کی بالکونی میں پیش آیا ہے جس میں لڑکی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود کُشی کے لیے تیار تھی۔

اس دوران سول ڈیفنس کا عمل بھی وہاں پہنچ گیا۔ انتہائی بلند و بالاکرین پر چڑھا ایک اہلکار اسے خود کُشی کے ارادے سے باز کرتا رہا، اور اسے کافی دیر تک باتوں میں اُلجھائے رکھا۔ تاہم اسی دوران ہوٹل کی انتظامیہ یاکوئی اور شخص کمرے میں داخل ہوااور چپکے سے بالکونی تک پہنچ کر چھلانگ لگانے کو تیار لڑکی کو دبوچ کرکمرے کے اندر لے گیا ۔

(جاری ہے)

اس طرح سول ڈیفنس عملے کی ہوشیاری نے لڑکی کو اپنی زندگی گنوانے سے بچا لیا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاگیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے لڑکی کی طرف سے خود کُشی کی کوشش کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں گھریلو ملازمہ کے ہاتھوں خوفناک واردات کا ایک اور واقعہ رُونما ہوا تھا۔ جب خفجی کے علاقے میں ایک غیر ملکی ملازمہ نے اپنے مالک کے دو بچوں پر چُھری سے حملہ کر دیا ، جس کے باعث ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ فلپائنی سات ماہ قبل متاثرہ سعودی خاندان کے گھر آئی تھی۔ اس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر کفیل کے بچوں پر چُھری سے متعدد وار کر ڈالے۔ پھر اس ملازمہ نے خود کو الیکٹرک شاک کے ذریعے مارنے کی کوشش کی مگر ناکامی پر خود پر چھُری سے بھی وار کیے۔ تاہم اس کی خود کُشی کی کوشش ناکام نہ ہو سکی تھی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں