پاکستانیوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے قونصلر ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی

قونصلر ٹیم 5 اور 6 نومبر کو مدینہ منورہ میں موجود رہے گی ، پاکستانی قونصل خانے کے حکام صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں موجود ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 5 نومبر 2021 12:50

پاکستانیوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے قونصلر ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی
مدینہ منورہ ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 نومبر 2021ء ) پاکستانیوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے قونصلر ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستانی قونصل کی جانب سے مدینہ منورہ میں مقیم ہم وطنوں کو بتایا گیا ہے کہ قونصلر ٹیم 5 اور 6 نومبر کو مدینہ منورہ میں موجود رہے گی ، پاکستانی قونصل خانے کے حکام 5 نومبر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں موجود ہیں ، اس دوران ساڑھے 11 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک نماز کا وقفہ کیا جائے گا ، قونصل خانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک رابطہ نمبر 0148250782 بھی جاری کیا گیا ہے ۔

 
                                      
دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کی جانب سے مملکت میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں ، اسی ضمن میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی شہزادہ عبدالعزیزبن سعد سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاک سعودی دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے سفیربلال اکبر نے سعودی ڈی جی پاسپورٹ سے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں طویل المیعاد اقاموں ، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پر بات چیت ہوئی ، جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں